رانا ثنا اللہ

نواز شریف لاہور جلسے کے اگلے روز عدالت میں پیش ہوجائیں گے،رانا ثنا اللہ

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی کے بعد مینار پاکستان پر جلسے کے اگلے روز عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

خصوصی گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، پہلے مینارپاکستان پر جلسے سے خطاب کرکے ن لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اس کے بعد اگلے دن عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہی ن لیگ کے حتمی بیانیے کا اعلان کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں