مریم اورنگزیب

نواز شریف ایئر پورٹ سے کہاں جائیں گے یہ نگران حکومت کا مسئلہ نہیں، مریم اورنگزیب

لاہور(عکس آن لائن)ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپسی پر ایئر پورٹ سے کہاں جائیں گے یہ نگران حکومت کا مسئلہ نہیں ہے،نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرفراز بگٹی صاحب نواز شریف نے ایئر پورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے اور نہ آپ کا فیصلہ، فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنے کیلئے استعمال کریں،

انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے یہ نواز شریف اور عوام کا فیصلہ ہوگا، نواز شریف اس ملک کے 3دفعہ کے منتخب وزیراعظم ہیں جن پر جھوٹے کیس بنا کر اور بے بنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی،مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ جس کرسی پہ تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات سمجھنے کی غلط فہمی سے باہر آ جائیں، نواز شریف کی نہیں ملک کی فکر کریں، 2017 سے لے کر اب تک اس طرح کے جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں