لاہور( عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی قائد اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ نواز شریف نے شہباز شریف کو حمزہ شہباز کی ضمانت منظور ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔ علاوہ ازیں پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،سینئر لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب ،دپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے احتساب عدالت میں ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ انتخابات سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ رہنمائوں نے پارٹی صدر سے سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔ رہنمائوں نے شہباز شریف کو ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست منظو رپر ہونے پر مبارکبادبھی پیش کی۔