نوازشریف کی وطن واپسی

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد الیکشن مہم کی حکمت عملی تیار

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پارٹی قائد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے بعد کی الیکشن مہم کی حکمت عملی تیار کرلی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد انتخابی جلسوں کا پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ نوازشریف مینار پاکستان جلسہ میں عوام کے سامنے اپنا بیانیہ رکھیں گے اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا پلان پیش کریں گے۔ مینار پاکستان جلسہ کے بعد نواز شریف الیکشن مہم کا بھرپور آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عدالتی معاملات سے نمٹنے کے بعد نواز شریف پہلے فیز میں پنجاب میں ڈویژنل سطح پر جلسے کریں گے اور کارکنوں کو متحرک کریں گے۔دوسرے فیز میں نواز شریف کے پی کے، سندھ، اور بلوچستان جائیں گے، لاہور سے شروع ہونے والی الیکشن مہم کو ملک بھر میں نواز شریف لیڈ کریں گے۔

اس الیکشن مہم میں شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی ان کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنی تقاریر میں ملک کی معیشت پر فوکس رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں