ڈاکٹر یاسمین راشد

نوازشریف کو باہر بھیجنے کی تائید ایک شرط پر کی کہ وہ تمام رپورٹس ریگولر تصدیق کیلئے بھیجیں گے ‘ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف کو باہر بھیجنے کی تائید ایک شرط پر کی تھی ،شرط تھی نوازشریف اپنی تمام رپورٹس ریگولر تصدیق کیلئے ہمیں بھیجیں گے ،نوازشریف 16 ہفتے سے کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ،

اس کا مطلب ہے نوازشریف کا پاکستان میں ہونے والا علاج ٹھیک رہا جس کا اثر ہوا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ میں خود ڈاکٹر ہوں نوازشریف کی رپورٹنگ میں خود دیکھتی رہی ہوں ،نوازشریف کے حوالے سے ساری رپورٹس میں نے خود دیکھی ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس روکنے کی کوشش اچھی رہی اس وقت57 ممالک میں کورونا وائرس ہے ،کورونا انفیکشن ہے جو پھیپھڑوں پر اثر کرتا ہے شہریوں کو احتیاط کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کر دیئے گئے ،ڈبلیو ایچ او کے مطابق بیماری کا شکار مریضوں کو ماسک پہننا چاہئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں