غلام سرور

نوازشریف مریم نوا ز کے بیانیے کی مخالفت،نون لیگی کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، غلام سرور

راولپنڈی (عکس آن لائن)وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ نواز شریف اورمریم نواز کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہوئے مسلم لیگ نون لیگ کے کارکن پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں،جڑواں شہروں میں جلد صاف پانی کا منصوبہ لایا جائے گا، ڈیمز کے لیے بجٹ مختص کر رہے ہیں اور جلد پانی کی کمی کو دور کر دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جڑواں شہروں میں صاف پانی کی کمی ہے اس لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں صاف پانی کا منصوبہ لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 5 ڈیمز کی وجہ سے آبپاشی سے لے کر پانی کی کمی تک کے مسائل حل ہوں گے جبکہ تھانہ روات کے 7 علاقوں کو گیس منصوبہ بھی دینے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن گیس وسائل کم ہو رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح کا منصوبہ رنگ روڈ 110 کلو میٹر بنتا ہے جو 66 کلومیٹر پنجاب اور باقی اسلام آباد کی حدود میں ہے۔

غلام سرور نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کی منظوری ہو چکی ہے اور پنجاب کی الائنمنٹ فائنل ہو چکی ہے جبکہ 6 ارب سے زیادہ کی رقوم پنجاب انتظامیہ کے پاس پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 جون سے پہلے رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور پینے کے پانی کی کمی دور کرنے کے لیے 5 ڈیمز بنا رہے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کچھ ڈیمز پر کام شروع ہو چکا ہے اور کچھ پر ابھی کام ہو گا۔ ڈیمز کے لیے بجٹ مختص کر رہے ہیں اور جلد پانی کی کمی کو دور کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں