اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ، نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہیے ورنہ انہیں ہم لیکر آئیں گے ، نوازشریف کی میڈیکل ٹیم نوازشریف کی رپورٹ ہم سے شیئر کرنے سے کتراتی ہے، شہبازشریف کو پتہ نہیں کس نے مشورہ دیا ہے کہ آپ لندن کی عدالت میں چلے جائیں ،یہ لوگ اگر پاکستان میں ہوتے تو کیس چلنے میں آسانی ہوتی ،شہبازشریف کو عدالت میں ثابت کرنا ہوگا کہ ڈیوڈروز نے جو لکھا ہے وہ غلط ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ یہ لوگ اگر پاکستان میں ہوتے تو کیس چلنے میں آسانی ہوتی ،شہبازشریف کو پتہ نہیں کس نے مشورہ دیا ہے کہ آپ لندن کی عدالت میں چلے جائیں ،شہبازشریف کو عدالت میں ثابت کرنا ہوگا کہ ڈیوڈروز نے جو لکھا ہے وہ غلط ہے ،ترچھی ٹوپی پہن کر لندن میں بیان دینا بہت آسان ہے ، اگر ڈیوڈ روز مجھ سے کچھ مدد مانگیں گے تو میں ضرور معلومات فراہم کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہیے نہیں تو انہیں ہم لیکر آئیں گے ، نوازشریف کی میڈیکل ٹیم نوازشریف کی رپورٹ ہم سے شیئر کرنے سے کتراتی ہے ، ضمانت کا یہ مطلب نہیں کہ کیس سے بریت ہوگئی ہے ، نوازشریف باہر گئے ہیں تو اس کے پیچھے عدالتی حکم نامہ ہے ۔