نوازشریف

نوازشریف برگر نہ کھائیں تو کیا روزے رکھ لیں، وکیل نواز شریف

لاہور(عکس آن لائن) لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشروط اجازت اور میڈیکل رپورٹس پرسماعت کے دوران ان کے وکیل نے اٹارنی جنرل کو ترکی بہ ترکی جواب میں کہا کہ ان کے مکل برگر نہ کھائیں تو کیا روزے رکھ لیں ، جج نے دونوں کو عدالت میں سیاسی بیان بازی سے روک دیا۔

پیر کو جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی اور حکومت کی جانب سے ایڈشنل اٹارنی جنرل اشتاق اے خان پیش ہوئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف کب آرہے ہیں، وہ واپس آئیں گے یا وہیں بیٹھ کر سب چلائیں گے۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ سابق وزیراعظم ہائیڈ پارک میں برگر کھاتے نظر آتے ہیں۔نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ ہم نے سابق وزیراعظم کی صحت مکمل بحال نہیں ہوئی، ہم ایمبیسی سے تصدیق شدہ رپورٹس گورنمنٹ اور عدالت میں جمع کروا چکے ہیں۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنا جواب جمع کیوں نہیں کرایا۔ ایڈشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ انہیں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس نہیں ملیں۔عدالت نے سرکاری وکیل کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں