راولپنڈی( عکس آن لائن) نوازشریف کی سزا پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج جس مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں وہاں مریم نواز نے پہنچایا ہے
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ بات کی گہرائی میں جائیں کہ نوازشریف کے خلاف ایسے معاملات تب شروع ہو گے تھے جب ڈان لیکس والا معاملہ ہوا تھا۔اسی وجہ سے پاناما بھی آیا اور بعد میں میاں نوازشریف کے خلاف کیسز کھلتے گئے اور انہیں اس مقام تک پہنچا دیا کہ انہیں جیل جانا پڑا۔یاد رہے کہ نوازشریف کو کرپشن کے الزمات کی وجہ سے نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں مختلف کیسزمیں سزا بھی سنائی گئی ہے۔
نوازشریف کو کرپشن کے الزاما ت میں سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد وہ بیماری کی وجہ سے ضمانت لے کر بیرون ملک علاج کے لئے موجود ہیں۔۔
Load/Hide Comments