نوآبادیاتی دور

نوآبادیاتی دور میں نسل کشی، جرمنی نے نمیبیا سے معافی مانگ لی

برلن (عکس آن لائن)جرمنی نے نوآبادیاتی دور میں قبضے کے دوران نمیبیا میں نسل کشی کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے مافی مانگ لی ہے اور مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 20ویں صدی کے اوائل میں جرمن نوآبادیاتی دور میں ہریرو اور ناما کے ہزاروں افراد کا قتل عام کیا گیا۔جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اس قتل عام کا ادراک کرتے ہوئے نمیبیا کو امداد کی پیشکش کی ۔انہوں نے کہا کہ جرمنی کی تاریخی اور اخلاقی ذمے داری کے طور پر ہم نمیبیا اور قتل عام کا نشانہ بننے والے افراد کے اہلخانہ سے معافی کے طلبگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو پہنچنے والی اذیت کو تسلیم کرتے ہوئے جرمنی، نمیبیا کے لیے 1.34ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کرتا ہے۔یہ رقم آئندہ 30 سال کے دوران نمیبیا کے انفرااسٹرکچر ، نظام صحت، تربیتی پروگراموں پر صرف کی جائے گی جس سے معاشرے کو فائدہ پہنچے گا۔جرمن وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم آج ان واقعات کو باضابطہ طور پر نسل کشی قرار دیتے ہیں اور نوآبادیاتی دور میں اٹھائے گئے اقدامات پر کسی رعایت کے بغیر بحث ہونی چاہیے۔نمیبیا کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ جرمنی جانب سے غلطی تسلیم کیا جانا صحیح سمت کی جانب پہلا قدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں