ننکانہ صاحب (نماندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کا سیدوالا کا دورہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تین ہوٹلوں سمیت متعدد دوکانوں کو سیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کورونا ایس او پیز اور حکومتی لاک ڈاﺅن کا جائزہ لینے کے لئے قصبہ سیدوالا کا دورہ کیا جہاں ہوٹلز بغیر کسی ایس او پیز کے کھلے ہوئے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے تین ہوٹلوں سمیت متعدد دوکانوں کو سیل کردیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے بتایا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور کسی بھی شخص کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے
شہریوں کو چاہیے کہ وہ انتظامیہ کا ساتھ دیںتاکہ وطن عزیز سے کورونا وباءکا خاتمہ ہوسکے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے رورل ہیلتھ سنٹر سیدوالا کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے عملہ کی حاضری، مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادویات کے اسٹاک سمیت دیگر انتظامات کو چیک کیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت غریب عوام کے علاج و معالجہ کی ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے محکمہ صحت کے عملہ کو چاہیے کہ وہ ڈیوٹی کے فرائض پوری ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں
انہوں نے مزید کہا دوران ڈیوٹی عملہ کی غیر حاضری سمیت کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے اس موقعہ پر انہوں نے مریضوں کو دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا اور عملہ کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔