ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب:ٹریفک کے مختلف حادثات میں کمسن بچہ جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 40افراد شدید زخمی ہوگئے

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ٹریفک کے مختلف حادثات میں کمسن بچہ جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 40افراد شدید زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب نے گذشتہ 24گھنٹوں میں44متفرق ایمرجنسیز میں40متاثرین کو ریسکیو کیا، ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں میں18سالہ کاشف،17سالہ ارم بی بی،27سالہ زوہیب،40سالہ اللہ جوائی،50سالہ پروین بی بی اور26سالہ حق نواز و دیگر شامل ہیں تمام زخمیوں کو ریسکیو1122نے فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیاجبکہ حادثہ کے نتیجہ میں 6سالہ انشعال احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ریسکیو1122ننکانہ صاحب نے ڈاکٹرز کی طرف سے ریفر کردہ15شدید نوعیت کے مریضوں کو ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں سے لاہور اور فیصل آباد کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں