ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول کے شہیدطلباءو اساتذہ کو خراج عقید ت پیش

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول کے شہیدطلباءو اساتذہ کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے تحصیل کونسل ہال میں علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کیا ۔

علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان کا آغا ز تلاوت قرآن و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ۔علماءمشائخ کانفرنس برائے یکجہتی و استحکام پاکستان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،مرکزی راہنما جمعیت مشائخ پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر،خواجہ نورالزمان چن پیر،علماءومشائخ ،ضلعی افسران و اہلکاران سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ علماءمشائخ کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اقوام اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءو اساتذہ کی عظمت کو سلام جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا،آپس میں پیار و محبت اور ملک کی سالمیت کے لیے ہم سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ سلام ان ماﺅں کو جن کے لخت جگر سانحہ پشاور میں شہید ہوئے،طلباءاور اساتذہ قوم کا سرمایہ افتخار ہیں،آج پوری قوم وطن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیواروں کی طرح متحد ہیں۔

سانحہ پشاور کے شہداءکو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے منعقدہ علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان میں مرکزی راہنما جمعیت مشائخ پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر،خواجہ نورالزمان چن پیرودیگر نے بھی خطاب کیے اور16دسمبر2014کے دن شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءو اساتذہ اکرام کی بہادری کو سراہا۔علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان کے اختتام پرسانحہ پشاور کے شہدا ءکے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعابھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں