ننکانہ صاحب

ننکانہ صاحب:ریمبو پراجیکٹ ویلج کے تحت مانگٹانوالہ روڈ کوٹ لہنا داس ماڈرن ویلج منظر پیش کرنے لگا

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن )ریمبو پراجیکٹ ویلج کے تحت مانگٹانوالہ روڈ کوٹ لہنا داس ماڈرن ویلج منظر پیش کرنے لگا،انشااللہ بہت جلد ضلع بھر کی مین شاہراہوں پر مخیر حضرات کے تعاون سے تعزئین و آرائش کے کام کا آغاز کردیا جائے گا،اگلے مرحلے میں ننکانہ سٹی کے کشمیرروڈ کے دونوں اطراف رنگ و روغن کا کام کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ضلع بھر کی خوبصورتی کے لئے کی گئی تعزئین و آرائش کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات کے تعاون سے چیف آفیسر تحصیل کونسل ننکانہ صاحب عزیر انور کی زیر نگرانی مانگٹانوالہ روڈ کوٹ لہنا داس گاﺅں کی دیواروں کو رنگ و روغن کردیا گیا ہے جس کی بدولت گاﺅں ماڈرن ویلج کا منظر پیش کررہا ہے

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کلین اینڈگرین پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھرمیں صفائی ستھرائی ،چوکوں ،چوراہوں اور پارکوں کی بحالی سمیت مخیر حضرات کے تعاون سے عمارتوں کو رنگ و روغن کرکے ضلع بھر کی تعزئین وآرائش کی جاری ہے، گرین بیلٹس اورنہروں کے کناروںپربھی خصوصی لائٹوں سمیت تعزئین وآرائش اورنئے پودے لگائے جارہے ہیںجبکہ کوٹ لہناداس میں بھی نئے پودے لگاکران کو رنگ و روغن کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیںتاکہ عوام الناس کو پرسکون اور خوشگوار ماحول مہیا کیا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمدنے کہا کہ ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں کوٹ لہناداس کی عمارتوں کو رنگ و روغن کرکے مخیر حضرات نے شہر کی خوبصورتی کے لیے اہم کردار اداکرکے اچھے شہری ہونے کی ثبوت دیا ہے تاکہ باہر سے آنے والی عوام کو شہر میں داخل ہوتے وقت ایک خوبصورت نظارہ مہیا کیا جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے مزید کہا کہ حکومت پنجا ب اور ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین سہولیات دینے کے لیے کوشاں ہے، ضلعی انتظامیہ ضلع بھر کے تمام شہروںاور قصبوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں