سرکاری ہسپتالوں

ننکانہ :سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور انکے لواحقین کو تمام تر طبی سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے

ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن)ضلع بھر کے تما م سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور انکے لواحقین کو تمام تر طبی سہولیات کو یقینی بنایا جارہا ہے، گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیاکے خلاف ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں، تمام مارکیٹوں، بازاروں،سپر اسٹوروں سمیت پٹرول پمپوںپر تسلسل کے ساتھ نظر رکھی جارہی ہے،۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سٹی صولت حیات وٹوکے ہمراہ ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ سیدوالہ کے اچانک دورے کے دوران کیا ۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے سیدوالہ کے سرکاری ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران سیکورٹی، صفائی ستھرائی، ادویات کے سٹاک ،عملہ کی حاضری سمیت ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمدنے مقررہ نرخوں سے زائد وصولی اور ریٹ لسٹیں واضع جگہ آویژاں نہ کرنے والی متعدد دوکانوں میں سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو چیک کیاجبکہ غیر قانونی طور پر پٹرول کی فروخت اور ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے والی ایک ایجنسی کو سیل کردیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ عوام الناس کی جانوں سے کھیلنے والوں،گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوںکوہرگز معاف نہیں کیا جاسکتا، گراں فروشی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری جرمانہ کیا جائے ، بلکہ ان کی دوکانوں کو سیل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں