ننکانہ صاحب (نمائندہ عکس آن لائن) دھولر والا قبرستان میں آوراہ جانوروں کی بہتات ہوئی، قبرستان میں گدھے ،
بھینس اور بکریاں سرعام قبروں کو مسمار کرنا شروع ہوگئے .
جبکہ بااثر افراد نے اپنے پیاروں کی قبروں کو پختہ کرنے کی غرض سے ساتھ والی قبروں کو مسمار کرکے ناجائز تجاوزات کا بھی سلسلہ شروع کردیا،
شہریوں کا ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق دھولر والا قبرستان ننکانہ صاحب میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث لوگوں نے قبرستان میں سرعام جانور باندھنا شروع کردئیے.
جو سارا سارا دن نہ صرف قبرستان میں گندگی پھیلاتے ہیں بلکہ قبروں کی بھی بے حرمتی کرتے ہیں ،
قبرستان میں پھینکے گئے کوڑا کرکٹ کو اٹھوانے کی بجائے سرعام آگ لگائی جاتی ہے .
جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس موقعہ پر رشید احمد، عمر حیات ،صابرعلی، مریدحسین
،عبدالشکور، ندیم علی، عمران احمد و دیگر کا کہنا تھا کے ہر ایک نے مرنے کے بعد قبرستان ہی آنا ہے .
اور شہر خاموشاں ہی ہر انسان کی منزل ہے اور آخری آرام گاہ ہے اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صفائی ستھرائی اور دیکھ بھال نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ،
انہوں نے کہا کہ قبرستان میں نشئیوں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ قبرستان میں بھیڑ بکریاں،
بھینسیں اور گدھوں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جو قبروں پر ڈالے ہوئے پھول وغیرہ کھا جاتے ہیں.
اور قبروں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں ، انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث قبرستان سے درختوں کو بھی کاٹا جارہا ہے .
اور قبروں کی اینٹیں چرائی جا رہی ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد سے مطالبہ کیا ہے ،
کہ وہ دھولر والے قبرستان میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی ہدایات جاری کرنے کے علاوہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کریں تاکہ قبروں کی بے حرمتی کو روکا جاسکے۔