نمرہ خان

نمرہ خان نے اداکارہ یشما گل کو اپنی بہترین دوست قرار دیدیا

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی اْبھرتی اداکارہ یشما گل کو اپنی بہترین دوست قرار دیا ہے۔اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں اْن کے مداح خوب پسند کرتے ہیں، لائیکس اور کمنٹس کی لائن لگنے سے معلوم ہوتا ہے کہ نمرہ خان کے فالوورز اْن کی جانب سے آنیوالی نئی پوسٹس کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

نمرہ خان کی جانب سے کی گئی نئی پوسٹ میں دوستوں کی اہمیت سے متعلق بتایا گیا ہے، نمرہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یشما گل کو اپنی بیسٹ فرینڈ قرار دیا ہے اور ساتھ میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘کبھی کبھار بہترین دوست کے ساتھ تفریح کرنا آپ کیلئے تھیراپی ثابت ہوتی ہے’۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان اور یشما گِل ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔نمرہ خان نے اپنی پوسٹ میں یشما گِل کو ٹیگ بھی کیا ہے اور دونوں کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں