فواد چوہدری

نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے میرے دادا چوہدری محمد اویس مرحوم کی تحریک آزادی میں خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل تفویض کیا ،فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے میرے دادا چوہدری محمد اویس مرحوم کی تحریک آزادی میں خدمات کے اعتراف میں انھیں گولڈ میڈل تفویض کیا۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چوہدری شہباز حسین نے یہ میڈل وصول کیا،چوہدری اویس اور سید ضمیر جعفری نے ضلع جہلم میں آل انڈیا مسلم لیگ کو شاندار قیادت فراہم کی، خدا غرق رحمت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں