اسامہ میر

نظریں ریکارڈ پر نہیں، ٹیم کیلئے پرفارمنس پر ہوتی ہیں، اسامہ میر

کراچی (عکس آن لائن)ملتان سلطانز کے اسامہ میر نے کہا ہے کہ میری نظریں ریکارڈ پر نہیں، ٹیم کیلئے پرفارم کرنے پر ہوتی ہیں۔

کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کے کھیلے گئے کوالیفائر کے بعد پریس کانفرنس میں سلطانز کے اسامہ میر نے کہا کہ کراچی میں اسپنرز کو ہمیشہ سپورٹ ملتی ہے۔اسامہ میر نے کہا کہ پچھلے ایڈیشن میں بھی میری پرفارمنس اچھی رہی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل 9 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور کرس جورڈن نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ڈیوڈ ویلے،

محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں