نسیم وکی

نسیم وکی نے معروف بھارتی کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کے فی قسط معاوضے سے پردہ اْٹھا دیا

لاہور (عکس آن لائن)بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی کامیڈین نسیم وکی نے معروف بھارتی کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کے فی قسط معاوضے سے پردہ اْٹھا دیا۔ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر نشر ہونے والی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے نسیم وکی نے انکشاف کیا کہ پڑوسی ملک کے کامیڈی شو کی ایک قسط میں پرفارمنس کرنے کا کتنا معاوضہ ملتا تھا۔اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوانے والے نسیم وکی نے دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بھارتی کامیڈی پروگرام کے اسکرپٹ کے لیے 7 سے 8 رائٹرز ہوتے ہیں، جو اسکرپٹ لکھتے ہیں، پھر ایک دن ریہرسلز اور ایک دن ریکارڈنگ ہوتی ہے۔

انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ کامیڈی شو کی 1 قسط ریکارڈ کروانے کے 4 سے 5 لاکھ بھارتی روپے بطور معاوضہ ملا کرتے تھے، اس کے علاوہ رہائش اور کھانا پینا بھی پروگرام کی پروڈکشن کی جانب سے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستانی کرنسی میں ڈبل بن جاتے تھے تو یہ معاوضہ تقریباً 10 لاکھ ہو جاتا تھا اور اگر آج کی تاریخ میں دیکھا جائے تو یہ 15 سے 20 لاکھ بن جاتے ہیں۔میزبان کے ایک سوال پر انہوں نے کپل شرما کے معاوضے کے بارے میں بتایا کہ اب انہیں فی قسط تقریباً 1 کروڑ بھارتی روپے تک ملتے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں