چیئرمین کشمیر کمیٹی

نریندر مودی خطے کے امن کوتباہی کی طرف لے جارہاہے،چیئرمین کشمیر کمیٹی

ملتان ( عکس آن لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ نریندر مودی خطے کے امن کوتباہی کی طرف لے جارہاہے،بھارتی حکمران عام آدمی پارٹی کی جیت کو برداشت نہیں کررہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا کہ 5اگست کو بھارت نے یکطرفہ اقدام کیا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیرمسلموں کو آباد کرنا چاہتا ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے،بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیاجارہا ہے، فخر امام نے کہا کہ نریندر مودی خطے کے امن کوتباہی کی طرف لے جارہاہے،بھارتی حکمران عام آدمی پارٹی کی جیت کو برداشت نہیں کررہے، فخر امام نے کہا کہ ترقی کے لئے ہمیں سائنس و ٹیکنالوجی کو اہمیت دینا ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں