ندیم افضل چن

ندیم افضل چن نے درست موقعے پر درست فیصلہ کیا ہے ‘ مسلم لیگ(ن) پنجاب

لاہور( عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خادمہ جی اپنے اگلی نوکری کی تلاش شروع کریں،اب چندہ پارٹی بہت جلد ڈبہ پار ٹی میں تبدیل ہونے والی ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پراپیگنڈے اور جھوٹ پر کھڑی حکومتی جھونپڑی کا ایک بانس نکل گیا ہے،باقی تین بانس بھی اپنی جگہ سے سرک چکے ہیں،عمران خان کی ڈوبتی کشی کو کندھا دینے کیلئے صرف احتساب اکبر ،ظل چوہان اور باجی خادمہ ہی بچیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ خادمہ جی چار سیٹوں کی حکومت چار سو استعفوں کا بوجھ اٹھانے کی قابل نہیں ہے ،ہمیں معلوم ہے ان تلوں میں کتنا تیل باقی رہ گیا ہے ،عمران خان کے چراغ باری باری بھجتے جارہے ہیں،ندیم افضل چن نے درست موقعے پر درست فیصلہ کیا ہے ،کوئی باضمیر وزیر اور مشیر جعلی وزیر اعظم کے جعلی فیصلوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں