ندا ڈار

ندا ڈار کا جیت کا تسلسل ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھنے کا عزم

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے جیت کے تسلسل کو ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے ۔پریس کانفرنس کے دوران ندا ڈار نے کہا کہ ایک عرصے بعد پاکستان نے ہوم گرائونڈ پر اچھی کرکٹ کھیلی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، تمام کھلاڑیوں کیلئے یہ سیریز بہت اہمیت کی حامل رہی۔

قومی ویمنز ٹیم کی کپتان نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو ایشین گیمز میں بھی برقرار رکھیں گے، آئی سی سی چیمپئن شپ کی ون ڈے سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں کھلاڑیوں نے ثابت کر دیا ہے، جس شعبے میں ہمیں لگتا ہے کہ کام کرنا ہے اس پر توجہ دیتے ہیں۔ندا ڈار نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں جنوبی افریقا کو وائٹ واش کیا، جس پرخوشی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں