ہائیکورٹ

نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہو ر( عکس آن لائن) نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی منظوری کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔درخواست ریحان وراث سمیت دیگر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سرائے عالمگیر میں نجی ہائوسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی اور بدنیتی کی بنیاد پر منظور کیا گیا ،

ہائوسنگ سوسائٹی کی زمین زرعی ہے جس کو قانون کے برعکس رہائشی قرار دیا گیا ،ہایوسنگ سوسائٹی کی سیاسی بنیادوں پر منظوری ہوئی ،درخواست گزار کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ متعلقہ حکام کو غیر قانونی کام سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں