رمیز راجہ

نجم سیٹھی کی ضد کی وجہ سے کمنٹری پینل میں شامل نہیں کیا جارہا،رمیز راجہ

لاوہر (عکس آن لائن) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے ایک مرتبہ پھر کمنٹری پینل میں نام شامل نہ کیے جانے پر سوال اٹھادیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ کمنٹری پینل میں شامل نہ کرنا مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی ضد ہے، 2سے 3ماہ میں تمام مداح مجھے انٹرنیشنل کمنٹری میں دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کپتان بابراعظم اور کھلاڑیوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا اثر ٹیم کی کارکرگی پر پڑے گا۔

بابراعظم چاہتا ہے کہ ہر کھلاڑی اپنے وقت پر ٹیم کاحصہ بنے، جو پرفارمنس دے وہی پلئینگ الیون کا حصہ بننے کا حقدار ٹھہرے۔رمیز راجا نے پاک بھارت کرکٹ روابط کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر نیوٹرل وینیو کی بات مان لیتا ہے تو یہ پاکستان کے لئے اچھا نہیں، اس طرح نیوٹرل وینیو کی روایت پڑسکتی ہے۔انہوں نے عیدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ والدین کی وفات کے بعد عیدی ملنے کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں