نا معلوم چور

نا معلوم چور رات کی تاریکی میں چھت پھاڑ کر لاکھوں کے نو ٹوں کے ہار اور نقدی لے اڑے

ساہی وال/سرگودھا(نما ئند ہ خصو صی) ساہی وال کے نواحی قصبہ فاروقہ میں نا معلوم چو ر مین بازار کے اجالا جنرل سٹور اورایک پنسار کی دکان سے رات کی تاریکی میں چھت پھاڑ کر لاکھوں کے نو ٹوں کے ہار اور نقدی لے گئے،

انجمن تاجران کے صدر کی قیادت میں تاجروں کا روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج،تفصیلات کے مطا بق یہاں مین بازار میں چو ہدری منیر پنسار سٹور اور چو ہدری آصف کے اجالا جنرل سٹور سے نا معلوم چور رات کو چھت پھاڑ کر تقریبا ڈیڈھ لاکھ مالیت کے نوٹوں کے ہار اور نقدی لے کر فرار ،چو ری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وار داتوں کے پیش نظر صدر انجمن میاں محمد امان ا ﷲ اور نائب صدر مہر اقبال کی کال پر تاجروں نے دکانیں بند کر دی اور مین روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا بعد ازاں ڈی ایس پی ساہیوال نے تاجروں کو اعتماد میں لے کر احتجاج کو ختم کروایا اور ایک نا معلوم چور کو گر فتار کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں