جمشید اقبال چیمہ

نام نہاد تجربہ کار (ن) لیگ کے اکنامک ماڈل سے صرف تباہی پھیلی ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ نام نہاد ”تجربہ کار ”مسلم لیگ (ن) کے اکنامک ماڈل سے صرف تباہی پھیلی ، روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ویلیو رکھا گیا اور جب وہ اپنی اصل سطح پر آیا تو قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ،حکومت کورونا وباء سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے پر عزم ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 127کے پارٹی رہنمائوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو خود مختار ادارہ ہے اور حکومت کا اس پر کوئی اثر و رسوخ نہیں ۔ موجودہ دور میں صرف یہ ہوا ہے کہ حکومت نے احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں اور ہم اس عمل میں ہرگز کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ اگر نیب کے قانون میں جھول تھی تو پھر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے ادوار میںکیوں اس میں تبدیلی نہ کی۔

ماضی میں قومی احتساب بیورو کے ادارے کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا گیا لیکن ہم ایسی کسی روایت کو پروان نہیں چڑھائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما میڈیا میں اپنی تجربہ کاری کا واویلا کرتے نہیں تھکتے لیکن ان کے اکنامک ماڈل سے صرف ملک میں تباہی پھیلی ، اپنی وقتی واہ واہ کیلئے روپے کو مصنوعی طریقے سے اوور ریلیو رکھا گیا اور جب یہ اپنی اصل سطح پر آیا تو قوم کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ، قوم نام نہاد تجربہ کاروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں