لاہور ( عکس آن لائن )نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ تنقید کرنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے ،ناقدین تنقید کی بجائے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے آگے آئیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جن حالات میں کراچی سے فلمیں بننا شروع ہوئیں وہ بڑا مشکل دور تھا اورکراچی کے فلمسازوں نے رسک لیا اور کراچی میں بننے والی فلموں کی کامیابی کے بعد سرمایہ کاروں کو بھی ایک تحفظ کا احساس ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کراچی میں بننے والی فلموں نے شاندار بزنس کر کے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی کے ڈائریکٹر کسی سے کم نہیں ۔ہمایوں سعید نے کہا کہ بعض ناقدین ہماری فلموں پر بلا وجہ تنقید کا نشتر چلاتے ہیں اگر انہیں فلموں کی اتنی سوجھ بوجھ ہے تو باتیں کرنے کی بجائے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ ہم بھی ان سے کچھ سیکھ سکیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین میں مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر کے لیے رہنما اصولوں کا اجراء
- چین کا 2029 تک بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کا نیٹ ورک بنیادی طور پر مکمل کرنے کا منصوبہ
- سی پی سی کا چین میں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم کردار
- چین اور امر یکہ کا اختلافات کو حل کر نے پر اتفاق
- چین میں زلزلہ کے باعث 95 افراد ہلاک، 130 زخمی، بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم