نازش جہانگیر

نازش جہانگیر ،ماہرہ خان کی شادی کے خرچ پر طنز کرنیوالے افراد سے نالاں

کراچی (عکس ان لائن)اداکارہ نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا نام لکھے بغیر ان کی شادی کے اخراجات پر تنقید کرنیوالے افراد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنے کام سے کام رکھیں، شاہانہ انداز میں شادی کی یا سادگی میں، دوسرے افراد کا اداکارہ کے اخراجات سے کوئی تعلق نہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو اس بات کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ،نہ ہی وہ اس بات کی تفتیش کریں کہ انہوں نے شادی پر کتنا خرچ کیا، کیوں کہ بل کی ادائیگی لوگوں نے نہیں کرنی۔

انہوں نے کہا بتایا جائے لوگ دوسرے افراد کی خوشی میں خوش کیوں نہیں ہوتے ،ان سے دوسروں کی خوشیاں کیوں برداشت نہیں ہوتیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں