ناریل کا تیل

ناریل کا تیل اتنا ہی غیر صحت مند ہے جتنا کہ بیف کی چربی، چکنائی اور مکھن ، ماہرین امراض قلب

اسلام آباد (عکس آن لائن) عام طور پرناریل کے تیل کو صحت کے لیے مفیدسمجھا جاتا ہے تاہم ناریل کا تیل بھی چربی اور مکھن جتنا ہی غیر صحت مند ہے۔ امراضِ قلب کے امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ ناریل کا تیل اتنا ہی غیر صحت مند ہے جتنا کہ بیف کی چربی، چکنائی اور مکھن ہیں۔

امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ناریل کے تیل میں بھی تر چربی (سیچوریٹڈ فیٹ) موجود ہوتی ہے جو خراب کولیسٹرول کی شرح میں اضافہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور ناریل کا تیل صحت کی غذا کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے اور یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ اس میں موجود چکنائی دوسری تر چکنائیوں کے مقابلے میں ہماری صحت کے لیے مفید ہو سکتی ہیں۔

اے ایچ اے کے مطابق ناریل کے تیل میں 82 فیصد تر چربی موجود ہوتی ہے جو مکھن میں پائی جانے والی 63 فیصد تر چربی اور بیف کی چربی میں موجود 50 فیصد تر چربی سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی گزارنے کیلئے تر چربی کو اپنے کھانوں سے کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں