چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل

نارووا ل تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب

نارووال ( نامہ نگار) موجودہ سیاسی نظام اور پاکستان اکھٹے نہیں چل سکتے، کرپٹ نظام نے پاکستان کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے،کرپشن نے ملک کی معیشت کو کمزور کردیا۔

ڈوبتا ہوا یہ کرپٹ اور فرسودہ نظام اپنی آخری سانوں تک پہنچ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہارتحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طالبان اور امریکہ کے مابین جو چار صفحات پر مشتمل معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ سقوط ہندوستان ثابت ہو گا اور ہماری مغربی سرحد ہمیشہ ہمیشہ کے لئے محفوظ ثابت ہوگی۔میں افغان مجاہدین کے عزم و استقلال کو سلام پیش کرتا ہوں جو چٹان کی طرح حق سچ پر ڈٹے رہے۔انہوں نے کہا کہ کاش ہم امریکہ کی غلامی میں طالبان کو اپنے سے دور نہ کرتے، وگرنہ معاہدہ قطر کے بجائے پاکستان میں لکھا جاتا۔ اب پاکستان میں اسلامی نظام کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انشاءاللہ وقت آئے گا کہ پاکستان ہی دنیا کو لیڈکرے گا۔ہم نے پاکستان کو قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ کا پاکستان بنانا ہے۔ ہم اس ترقی کو نہیں مانتے جو مسلمانوں کے اندر جذبہ جہاد کو کمزور کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل یو این او نے کرتار پور کا تو دورہ کرلیا لیکن کشمیر اسے یاد نہ آیا، مقبوضہ کشمیر جہاں تقریبا دو سودنوں سے مظلوم کشمیریوں کو ان کے گھروں میں قید کر رکھا ہے، کیا یہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی نہیں؟

انہوں نے کہا کہ کشمیر مذاکرات سے نہیں صرف جہاد کے ذریعے ملے گا۔اس موقع پررانا کنور یاسین طاہر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، جنرل سیکرٹری چوہدری نثار احمد میو ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر راشد خان ایڈووکیٹ، ملک رزاق ایڈووکیٹ ، پسرور بار ایسوسی ایشن کے وکلاءو خواتین وکلاءنے بھرپور شرکت کی۔ بعدازاں چیئرمین تحریک جواناں پاکستان محمد عبداللہ گل نے بدوملہی میں تاجدار ختم نبوت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج فارم سے جان بوجھ کر ختم نبوت کا خانہ ختم کرنے والوں کو حکومت منظر عام پر لائے اور وہ کونسی نادیدہ قوتیں ہیں جو پے در پے ہمارے ایمان پر حملہ کر رہی ہیں۔

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ ہم حضور ﷺ کی ناموس کی خاطر اپنی جانوں کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ تحریک جواناں پاکستان اور تحریک لبیک کے کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔پھول کی پتیاں نچھاور کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں