نارووال(نمائندہ عکس آن لائن)حکومت پنجاب کے شعبہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کورنا کے خطرات کے پیش نظر پنجاب کے تمام اضلاع میں سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے 29اپریل2021سے لے کر عید الفطر تک بند رکھے جائیں گے ۔اس سلسلہ میں تمام پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی صورت قانون کی خلاف کو برداشت نہیں کیا جائے گا،پنجاب حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ان اقدامات کا مقصد شہریوں کی قیمتی جانوں کو کارونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے,