سہولت بازار

نارووال:ڈپٹی کمشنر شاہدزمان لک کا اے ڈی سی آر اور اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سہولت بازار کا دورہ

نارووال( نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر شاہدزمان لک نے اے ڈی سی آر ڈاکٹر فیصل سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر سیدہ تہنیت بخاری کے ہمراہ سہولت بازار کا دورہ کیا اور سہولت بازار میں محکمہ،فوڈ،زراعت،لائیوسٹاک اور مارکیٹ کمیٹی کے تحت لگنے والے سٹال کا فردا فردا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر افسران کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کو صاف ستھری ،ملاوٹ سے پاک اور سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو ہر صور ت یقینی بنائیں اس حوالے سے ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے مرتکب افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں،

نارووال(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب کی انسپکیشن ٹیم کے صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ نے نارووال کا نجی دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے اس دوران دربار کرتار پور گئے قبل ازیں صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس نارووال میں ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک سے بھی ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد،ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال امجد خاں کاکٹر،چیئرمین زکوة کمیٹی چوہدری خالد محمود سٹھیالہ اور پیر اعجاز شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نارووال نے اس موقع پر صوبائی وزیر کو وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازاروں کے قیام کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ طرف سے کیے جانے اقدامات اقدامات کے بارے بھی آگاہ کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں