ملکی معیشت

نارووال:تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی ملکی معیشت پر اثرانداز ہو رہی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

نارووال( نمائندہ عکس آن لائن)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد حنیف نے کہا کہ تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی آبادی ملکی معیشت پر اثرانداز ہو رہی ہے، اپنے مسائل اور وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا۔انہوں نے یہ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر سجاد احمد چوہدری، ڈسٹرکٹ سوشل آرگنائیزر ممتازبٹ، ڈائریکٹرماری سٹوپ خضر حیات کے علاوہ مذہبی اسکالر پیر تبسم بشیر اویسی ودیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سجاداحمد چوہدری نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی حکومتی ہدایات کی روشنی میں ماں اور بچے کی صحت اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی روک تھام کے لیے محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر سماجی تنظیموں اور علمائے کرام کے تعاون سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پرکھیلوں سمیت دیگر آگاہی پروگرام منعقد کررہا ہے جسکا مقصد عوام کو ماں بچے کی صحت اور آبادی کی روک تھام بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں