اسسٹنٹ کمشنر

نارووال:اسسٹنٹ کمشنرنےعلی پورسید اں ،ڈوما لہ اور ڈونگیا ں میں شروع ہونے والی اسکیمو ں کا جا ئزہ لیا

نارووال( نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر سید ہ تہنیت بخاری نے ڈپٹی کمشنر ظہیر حسن کی ہد ایت پرمو ضع علی پو ر سید اں ،ڈوما لہ اور ڈونگیا ں میں تحصیل کو نسل کے تحت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی زیر نگرانی شروع ہونے والی اسکیمو ں کا جا ئزہ لیا ۔ ایکسین پبلک ہیلتھ عاشق علی ، سی اوتحصیل کونسل طیبہ افضل ،تحصیل آفیسر ریگو لیشن محمد طیب مقصود و دیگر اس مو قع پر مو جو د تھے ۔

اسسٹنٹ کمشنر نار ووال نے متعلقہ افسران کو ہدا یت کی کہ وہ جلد از جلد اسکیمو ں کی فزیبلٹی رپو رٹ تیار کرکے انہیں فراہم کر یں تا کہ مفاد عا مہ کی اسکیمو ں کی منظوری حاصل کی جا سکے اور کا م جلد از جلد شروع کیا جاسکے ۔ ایکسین پبلک ہیلتھ عا شق علی نے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نا رووال کو پبلک ہیلتھ کی طرف سے شروع کی جانےو ا لی اسکیمو ں کے بار ے مفصل بر یفنگ دی

اپنا تبصرہ بھیجیں