واپڈا

نارنگ منڈی ،بجلی چوروں نےواپڈا کے میٹر ریڈر کو گن پوائنٹ پر اغواء،ملازمین کا احتجاج

نارنگ منڈی(نمائند عکس آن لائن) چار مصلہ افر اد نے مقامی واپڈا کے میٹر ریڈر انسپکٹر ملک محمد یاسین کو اس وقت گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا .

جب وہ اپنے والد کی فوتگی پر تعزیت کیلئے آنے والوں کے ساتھ دعا مانگ رہے تھے زبردستی گا ڑی میں ڈال کر نا معلوم مقام پر لے گے.

جہاں اڑھائی گھنٹے تک انہیں ٹارچر کرنے کے بعد نارنگ منڈی کے باہر ریلوے پھاٹک کے قریب ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے .

بتایا جاتا ہے کہ مقامی لیسکو ٹیم نے کوٹ عبداﷲ میں سرعام بجلی چوری کرنے پر چھاپہ مارا اور بجلی چوری کا مرتکب پاتے ہوئے پچاس ہزار روپے کا بل بھجوا دیا .

جس پر ملزمان زبردستی اٹھا لیا رات گئے مقامی لیسکو کے ایس ڈی او رانا عبد الرحمان کی قیادت میں درجنوں لیسکو ملازمین نے تھانہ کے اندر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا .

اور فلک شگاف نعرے لگاتے رہے جبکہ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا دریں اثناء پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے ریجنل چیئرمین ملک محمد لطیف اور رضوان دوگل نے ہنگامی پریس کانفرنس میں اعلان کیا ،

کہ اگر دو روز کے اندر سفاک ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم علاقہ بھر کی بجلی کی سپلائی بند کر دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں