نادیہ خان

نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کیساتھ بنائی گئی مکمل ویڈیو شیئر کردی

کراچی (عکس آن لائن)میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی کے ساتھ بنائی گئی مکمل ویڈیو شیئر کردی۔نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کا تنازع ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کررہا ہے، پی پی رہنما نے جہاں میزبان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے تو وہیں نادیہ خان خود کو بے قصور ثابت کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی نظر آرہی ہیں۔

اب نادیہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی وہ مکمل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اْنہیں انیسہ فاروقی سے اْن کے میک اپ اور ملبوسات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نادیہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ سب ٹائٹلز کے ساتھ مکمل ویڈیو ہے جس میں کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی ہے۔’اْنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ‘کیا آپ پوری ویڈیو میں ایک بھی غیراخلاقی یا نامناسب لفظ تلاش کر سکتے ہیں؟’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں