گاڑیاں جلا ڈالیں

نابلس میں یہودی آبادکاروں کا فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ ، گاڑیاں جلا ڈالیں

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے نابلس شہر کے جنوب اور مشرق میں واقع تین دیہات میں فلسطینیوں کی متعدد سواریوں کو آگ لگا دی۔مغربی کنارے کے شمال میں یہودی بستیوں کے معاملے کے ذمے دار غسان دغلس نے فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں واقع دو دیہات مجدل بنی فاضل اور قبلان میں دراندازی کی اور کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

غسان نے مزید بتایا کہ آباد کاروں نے نابلس کے مشرق میں واقع گاﺅں بیت دجن میں بھی ایک فلسطینی شہری ثائر حنائشہ کے گھر پر حملہ کر دیا اور اس کی گاڑی کو آگ لگا کر وہاں نسل پرستی پر مبنی عبارتیں لکھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں