عظمیٰ بخاری

نئے پاکستان میں صرف عمران خان کے اے ٹی ایم اور چاپلوس مشیروں کی موجیں لگی ہیں’عظمیٰ بخاری

لاہور( عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس امجد خادمہ عثمان بزدار کی ہیں اور نظر ہماری راجکماری پر رکھتی ہیں،اپنی اوقات سے بڑھ کر باتیں مت کریں،لگتا ہے عمران خان نے فردوس امجد کو مریم نواز پر نگران مقرر کیاہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فردوس باجی ہماری راجکماری کی فکر چھوڑیں اپنی کرسی بچائیں ،فیاض چوہان پھر آپ کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،فردوس امجد پنجاب میں اب چند دنوں کی مہمان ہیں ،میرا مشورہ ہے آپ نئی نوکری کیلئے سی وی جمع کرادیں،عمران خان اس کے درباری وزیر کرپشن کا واویلہ کرتے گندم،چینی،ادویات اور پیٹرول کی مد میں 2ہزار ارب کا چونا لگاگئے ہیں،تبدیلی والے قوم کو چونا لگارہے ہیں اور خود لالچی سپاری والے پان کھارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں صرف عمران خان کے اے ٹی ایم اور چاپلوس مشیروں کی موجیں لگی ہیںقوم بیچاری مہنگی کی چکی میں پس رہے ہیں،عثمان بزدار ہمیں سرپرائز دینے کی باتیں کررہے ہیں لیکن اپنے ارکان کو منانے کیلئے پائوں بھی پکڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن)تمام حربوں کے باوجود نوازشریف اور شہبازشریف کی لیڈرشپ میں متحد اور یکجا ہے ،تحریک انصاف ہر جگہ سے ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا شکار ہے ،تحریک انصاف کے لوگ سینیٹ ٹکٹ لینے کیلئے بولیاں لگارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں