مریم اورنگزیب

نئے پاکستان میں ایک ارب درخت نہیں ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بننے کے قریب ہے،مریم اورنگزیب

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت نئے پاکستان کی طرح عمران صاحب کے ذہن میں ہیں، زمین پرابھی نزول نہیں ہوا،عمران صاحب نالائق ، نااہل اور سیلیکٹڈ وزیراعظم بھی خاموش قاتل ہے،

عمران صاحب آپ کی ذہنی آلودگی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ،عمران صاحب نے محمد نوازشریف کے گرین پاکستان پر دو سال بعد ڈھٹائی سے اپنے نام کی تختی لگادی ،عمران صاحب نئے پاکستان میں ایک ارب درخت تو نہیں لیکن ایک ارب جھوٹ کا ریکارڈ بننے کے قریب ہے ، وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں انہوں نے کہا عمران صاحب کے درخت بھی اسی نامعلوم سیارے پر ہیں جہاں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا عمران صاحب ’پاکستان کلائمٹ چینج ایکٹ‘2017ئ میں پارلیمان منظور کرچکی ہے، تقریر سے پہلے وہ توپڑھ لیتے ،نوازشریف نے فروری 2017ئ کو گرین پاکستان پروگرام شروع کیاتھا ،پانچ ارب مالیت کے اس پروگرام کے تحت آزادکشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا سمیت پورے ملک میں درخت لگانے کا ہدف تھا۔

انہوں نے کہا عمران صاحب گرین پاکستان پر دو سال کیوں نالائقی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا،نوازشریف کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومتوں نے مل کر کام کرنا تھا ،نوازشریف کے گرین پاکستان پروگرام میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو بھی شامل کیاگیا تھا ،نوازشریف کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت 9 فروری کو نیشنل گرین ڈے قرار دیاگیا تھا،مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے ذریعے تمام صوبوں کی مشاورت سے فارسٹ پالیسی 2017 میں منظور ہوئی ،اس قانون سازی میں اہداف کے تعین کے ساتھ اقدامات طے کئے گئے تھے، جنہیں آپ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا،کلائمٹ چینج ایکٹ کے تحت کونسل کی تشکیل سمیت دیگر اقدامات پہ صفر کارکردگی ۔

انہوںنے کہا قوم کو آج بتاتے کہ اس تاریخ ساز قانون سازی پر آپ کی حکومت نے اب تک صفر عمل درآمد کیا ہے،ملک وقوم کا وقت ضائع کرنے کے بجائے یہ دونوں قوانین نکالیں اور ان پر عمل کریں ،عمران صاحب جب تک بڑھتی آبادی کا حل نہیں ہوگا، ماحول دوست اقدامات خواب رہیں گے ،عمران صاحب جھوٹ کی گردان کے بجائے اگر ہے تو کوئی وڑن اور کوئی پالیسی دیں جس کا اب تک انتظار ہے ، نوازشریف نے مردم شماری کرائی تھی جس میں آبادی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح سامنے آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں