سیکرٹری پنجاب اسمبلی

نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی‘سیکرٹری پنجاب اسمبلی

لاہور(نمائندہ عکس) پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کےلئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے بیان میں کہا کہ آج انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا اورکوئی کارروائی نہیں ہوگی۔اسپیکرکواختیار ہے کہ وہ ووٹنگ کل کرواتے ہیں یا پیرکو۔نئے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج گیارہ بجے ہوگا۔

وزارت اعلی کے امیدوار آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔پنجاب اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے ہونے والے اجلاس کے لئے اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایجنڈا اورایس اوپیز جاری کردئیے۔ایجنڈے کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے دن ارکان اسمبلی اپنا شناختی کارڈ اوراسمبلی کارڈ ساتھ لائیں۔

ارکان اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہوگا۔ کوئی رکن اپنا موبائل فون اسمبلی میں نہیں لے جاسکے گا۔ایجنڈے میں مزید کہا گیا ہے کہ خواتین ارکان اسمبلی اپنا بیگ ایوان میں نہیں لے جاسکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں