چینی وزارتِ خارجہ

نئے عہد میں چین کی سفارت کاری آگے بڑھے گی ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ نیوز بریفنگ میں چین کی سفارت کاری پر بیسویں قومی کانگریس کی اہمیت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کی خارجہ پالیسی کے عین مطابق عمل کرتا ہے ، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے ، امن پر مبنی آزاد خارجہ پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔منگل کے روز انہوں نے کہا کک چین ہمیشہ معاملے کی خوبیوں کے مطابق اپنے موقف اور پالیسی کا تعین کرتا ہے ، پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کی ترقی اور بیرونی دنیا کے لئے کھلے پن، سود مند تعاون اور جیت جیت کی بنیادی قومی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ چین نے عالمی گورننس نظام کے قیام میں فعال طور پر حصہ لیا ہےتاکہ عالمی گورننس زیادہ منصفانہ اور معقول سمت کی طرف ترقی کرے۔ وانگ وین بین نے اس بات پر زور دیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20 ویں قومی کانگریس یقینی طور پر نئے عہد میں چین کی سفارت کاری کو آگے بڑھنے کی طرف لے جائے گی۔
ترجمان وانگ وین بین نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ حالیہ دنوں سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس عالمی برادری کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک کے رہنماؤں،سیاسی جماعتوں اور اہم تنظیموں یا اداروں کے سربراہان نے سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر جناب شی جن پھنگ کو مبارک باد دی ہے اور سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد کو خوب سراہا ہے۔

وانگ وین بین نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس نے چین کی مستقبل کی ترقی کی سمت کا تعین کیا ہے اور دنیا کے ساتھ دوستانہ تعاون کو طاقتور قوت محرکہ فراہم کی ہے۔ہم مختلف ممالک کے عوام کےساتھ مل کر امن،ترقی،مساوات،انصاف ،جمہوریت اور آزادی پر مبنی بنی نوع انسان کی مشترکہ اقدار کو بروئے کار لاتے ہوئے عالمی امن کے تحفظ اور عالمی ترقی کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور ایک خوبصورت دنیا کی تشکیل دینے کے لیے مشترکہ کوشش کرنے پر تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں