بیا خان

نئے سال پر بہت سے نئے پروجیکٹس شروع کرنے کا ارادہ ہے،بیا خان

لاہور(عکس آن لائن) معروف اداکارہ ،ماڈل وپرفارمربیا خان نے کہا کہ 2019 ان کے لئے بہت ہی خاص تھا لیکن اب نیا سال 2020 بھی مجھے بہت خاص بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیا سال ہے اورمجھے بھی پوری قوم کی طرح اس سال سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ،

بیا خان نے کہا کہ نئے سال میں کچھ نئے پروجیکٹس شروع کرنے کا ارادہ ہے اور اس سال کچھ پرانے پروجیکٹس بھی مکمل کرنے ہیں جن پر کام جاری ہے،انہوں نے کہا کہ ہم فنکارہیں ہمیںشوبز کی بہتری اورترقی کیلئے اپنے کام کومزید بہترکرنا ہوگا تاکہ ہمارے کام کواوربھی زیادہ سراہا جائے۔ بیا خان نے کہا کہ یہ مشکل ضرور لگتا ہے مگراس کوجب ہم شروع کریں گے تووقت کے ساتھ ساتھ یہ آسان ہونے لگے گا اورہمیں دیکھ کرنئے لوگ بھی اسی طرح کا جذبہ دکھائیںگے اورہمارا شعبہ ترقی کی اڑان بھرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں