فضل الرحمان

نئے انتخابات ہی واحد راستہ ہے، فضل الرحمان

سکھر(عکس آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب غیر منتخب، جعلی اور نا اہل حکمرانوں کو تسلیم کیا جائے گا تو ملک تنزلی کی طرف جائے گا، ایسی صورتحال میں نئے انتخابات ہی واحد راستہ ہے۔جمعرات کو سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ مولانا صاحب آپ کو جو یقین دہانی کرائی گئی تھیں وہ پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہیں؟

اس کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا آپ کو وہ نظر نہیں آرہی ہیں؟انہوں نے کہا کہ جب مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو تبصرہ نہیں ہونا چاہیے، سب چیزوں کو وہ خود بھی دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ علیل ہیں اور یہ تشویشناک صورتحال ہے، سیاستدانوں کو قومی احتساب بیورو(نیب)کے ذریعے عدالتوں میں گھسیٹنا ایسے احتساب کو ہم نہیں مانتے۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ نیب کے ادارے کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ بھی اسی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں