شاہد آفریدی

نئی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف مظالم نے شاہد آفریدی کو دکھی کردیا

ملتان(عکس آن لائن)نئی دہلی میں مسلمانوں کے خلاف مظالم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو دکھی کردیا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نئی دلی سے آنے والی تمام فوٹیج کو دیکھنا اور مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنا بالکل دل دہلانے والا ہے۔ انسانیت کو مذہب ، ذات پات ، مذہب سے قطع نظر ، سب پر غالب ہونا چاہئے، پوری دنیا کی بہتری کے لیے دعا کرتا ہوں۔یاد رہے کہ نئی دہلی میں مسلم کش فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 25 ہوگئی ہے اور 250 سے زائد زخمی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں