اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پرسپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق اپنی درخواست جلد سماعت کیلئے دائرکرنے کی درخواست دائرکردی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مقف اپنایا گیا کہ کیس میں ملک بھرمیں نئی حلقہ بندیوں کے عمل کو چیلنج کیا گیا۔ وکیل تحریک انصاف نے درخواست میں یہ مقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کی تشکیل کیلئے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقررکیا جائے۔