زلفی بخاری

نئی آڈیو میں پہلے سے بھی زیادہ بری ایڈیٹنگ کی گئی’زلفی بخاری

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری نے مبینہ نئی آڈیو لیکس سے متعلق کہا ہے کہ اس دفعہ پہلے سے بھی زیادہ بری ایڈیٹنگ کی گئی۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی آڈیوز جیسی حرکت کوئی اخلاق سے گرا ہوا شخص یا حکومت ہی کر سکتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آڈیو کی فارنزک کے اخراجات میں اٹھانے کو تیار ہوں۔زلفی بخاری نے کہا کہ ایسی جعلی آڈیوز کا مقصد صرف خاندانوں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں