عمران خان

میں ہر روز زیادہ خطرناک ہورہا ہوں،چیئرمین تحریک انصاف

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہورہا ہوں۔جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر صحافیوں نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے ہیروں کا ہار لیا ، اس جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہار بہت سستے ہیں کسی مہنگی چیز کی بات کرو ، صحافیوں نے سوال کیا کہ آ پ کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کے لئے ہے ،

عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہر روز زیادہ خطرناک ہورہا ہوں ، میں آج سرگودھا کے جلسے میں بتاوں گا سب کو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں