رمیز راجہ

میں واحد تھا جس کا فکسنگ کی طرف دھیان نہیں گیا’رمیز راجہ

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ فکسنگ کے اندھیرے سے گزری، شاید میں واحد تھا جس کا اس طرف دھیان نہیں گیا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ مجھے تعلیم نے اچھے برے کی پہچان دی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں رمیز راجہ کے اعزاز میں تقریب ہوئی جہاں وی سی پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے سابق کرکٹر کو یونیورسٹی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر رمیز راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ کالج کا انتخاب میں نے کرکٹ اور تعلیم کے لیے کیا، کرکٹ کا کلچر میں نے اس تعلیمی ادارے سے سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ جب تسلسل کو توڑتے ہیں تو کرکٹ کی ایکسیلینس نہیں ہوتی، جب تک طریقہ کار مضبوط نہیں ہوں گے کامیابی نہیں مل سکتی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ہم تسلسل کو مانتے نہیں ہیں اور ہم کرکٹ کے اندر بیک ڈور سے آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ پروڈکٹ کو مضبوط بنانا ہے، اس وقت کرکٹ ہی نہیں پورا ملک ڈسٹرب ہے۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے رمیز راجہ سمیت 10 سابق طلبا کے لیے لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈز کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں