شیخ رشید احمد

میں نے 40 دن کا چلّہ کاٹا، کسی نے تشدد نہیں کیا،شیخ رشید احمد

راولپنڈی (عکس آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے 40 دن کا چلّہ کاٹا، کسی نے تشدد نہیں کیا،ملک معاشی لحاظ سے بیٹھ رہا ہے، ملک ڈوب رہا ہے،نااہلی کے خلاف کل پیر کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوری کے لیے بھی عقل چاہیے ہوتی ہے، مجھ پر 3 جھوٹے الزام لگائے گئے، ایک چور شخص میرا راستہ روکنا چاہتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ لوگوں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دی جائے، گزشتہ روز آر او آفس 4 بجے بلایا ہے، سپریم کورٹ نے صرف بانی پی ٹی آئی کو نہیں مجھے بھی صادق و امین کہا۔انہوں نے کہا کہ کئی بار وزیر رہنے والے پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، اصلی اور نسلی ہوں، کھڑا رہوں گا،

میں نے ٹی وی پر سنا کہ نا اہل ہو گیا ہوں، ریٹرننگ افسر کی جانب سے ابھی تک نااہلی کے حوالے سے کوئی کاپی نہیں دی گئی۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک معاشی لحاظ سے بیٹھ رہا ہے، ملک ڈوب رہا ہے کیونکہ آپ چوروں کو لے کر آئے ہیں، میرے پاس بڑے جواب ہیں، ہائی کورٹ میں بھی آپ کو جواب دے سکتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ لندن سے آنے سے پہلے فیصلہ کر لیا گیا کہ شیخ رشید کو نااہل کیا جائے،

نااہلی کے خلاف کل پیر کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ جائیں گے اور عوام کے پاس بھی جائیں گے، نواز شریف خاندان کے لیے لندن جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں